وینٹی لیٹرز کی جھوٹی خبر پر صوبائی محکمۂ صحت نے تصحیح جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وینٹی لیٹرز کی جھوٹی خبر پر صوبائی محکمۂ صحت نے تصحیح جاری کردی
وینٹی لیٹرز کی جھوٹی خبر پر صوبائی محکمۂ صحت نے تصحیح جاری کردی

پشاور: نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی خبر پر خیبر پختونخواہ کے محکمۂ صحت نے تصحیح جاری کردی ہے جس کے تحت خیبر پختونخواہ میں 581 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے خبر دی کہ خیبر پختونخواہ میں صرف 55 وینٹی لیٹرز موجود ہیں جس پر صوبائی محکمۂ صحت حرکت میں آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی محکمۂ صحت نے کہا کہ ہم اِس خبر کے حوالے سے ریکارڈ کی تصحیح کو ضروری سمجھتے ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں 55 نہیں بلکہ 581 وینٹی لیٹرز ہیں۔ 

اعدادوشمار کو درست کرتے ہوئے صوبائی محکمۂ صحت نے کہا کہ کے پی کے کے سرکاری ہسپتالوں میں 402 وینٹی لیٹرز موجود ہیں جبکہ نجی ہسپتالوں میں 179 وینٹی لیٹرزہیں۔

محکمۂ صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ 55 وینٹی لیٹرز صرف ہمارے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں دستیاب ہیں جبکہ نجی ٹی وی چینل کی خبر میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ 

Related Posts