احکامات کی خلاف ورزی، سندھ حکومت نے 62 اسکولوں کو نوٹسز بھیج دئیے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Schools in Sindh not reopening soon despite pressure from associations: Minister

سندھ حکومت نے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے 62 اسکولوں کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں جن میں انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ احکامات پر عملدرآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ محکمۂ تعلیم نے شکایات موصول ہونے کے بعد 27 اسکولوں کو اساتذہ کی تنخواہیں ادا نہ کرنے پر نوٹسز جاری کیے ہیں۔

پیغام میں وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ 35 مزید اسکولوں کو اِس لیے نوٹسز جاری کیے گئے کہ انہوں نے سندھ حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیسوں میں 20 فیصد کمی نہیں کی اور معمول کے مطابق فیسیں وصول کرنے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ کے پرائیویٹ اسکولوں نے  اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت دینے کے حکم کو مسترد کر کے حکومتی”رٹ“کو چیلنج کر دیا۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی ہدایت پر 6 روز قبل حکومت سندھ نے حکم نامہ جاری کیا جس کے مطابق اسکولز کو پابند کیا گیا کہ دو ماہ کی فیسز میں 20 فیصد کمی کی جائے۔

مزید پڑھیں: فیسوں میں  رعایت نہیں دیں گے۔اسکولوں کا فیصلہ

Related Posts