لاہور:موجودہ صورتحال کے پیش نظرہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے قومی کرکٹر کامران اکمل نے اپنے گھر میں ہی ورک آؤٹ شروع کردیا ہے اور سخت ٹریننگ کرکے وقت گزارنے لگے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے عالمی وبا کی صورت اختیار کرلی ہے جس سے پوری دنیا سمیت پاکستان بھی متاثر ہورہا ہے۔
لاک ڈاؤن کی ایسی ہی صورتحال میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی گھروں میں تنہائی اختیار کرلی ہے اور قرنطینہ میں جانے کے بعدخود کو فٹ رکھنے میں مصروف ہیں اور گھروں پر رہتے ہوئے مختلف مشاغل میں مصروف ہیں۔
#QuarantineLife #StayAtHomeSaveLives #caronavirusoutbreak #StayFitAtHome #pakistanlockdown pic.twitter.com/xKFPnZWk4R
— Kamran Akmal (@KamiAkmal23) April 10, 2020