لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم اتحاد کے ذریعے کورونا وائرس کا ملک سے صفایا کردیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان سے اچھی خبر آئی ہے۔755 زائرین جن کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، صحت یاب ہو گئے ہیں اور انہیں ان کے گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔
پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ صرف 74 زائرین ڈیرہ غازی خان میں باقی رہ گئے ہیں جنہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ان کی بہترین ممکن دیکھ بھال کی جارہی ہے تاکہ وہ بھی کورونا وائرس سے شفایاب ہوں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مقامی انتظامیہ، پولیس اور محکمۂ صحت کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ زائرین کا مشکل اوقات میں بہترین خیال رکھا گیا۔ ہم جدوجہد کرنے والی قوم ہیں اور متحد ہو کر کورونا وائرس کو مار بھگائیں گے۔
Local administration, Police and health care professionals deserves appreciation for taking care of Zaireen in the best possible manner during these difficult times.
We are a resilient nation and InshAllah by staying united we will fight off this pandemic! #PunjabFightsCorona
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) April 12, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ طبی عملے کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حفاظتی کٹس مہیا کی جائیں۔
ٹوئٹر پرا پنے پیغام میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کے کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے کے اعدادوشمار میں اضافہ تشویشناک ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت طبی عملے کو حفاظتی کٹس مہیا کرے۔ شہباز شریف