شیریں مزاری کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر مودی حکومت کی شدید مذمت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیریں مزاری کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر مودی حکومت کی شدید مذمت
شیریں مزاری کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر مودی حکومت کی شدید مذمت

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے لائن آف کنٹرول کے قریب شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر مودی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں جبکہ بھارت کی فاشسٹ مودی حکومت نے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

وفاقی وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں ایم مزاری نے کہا کہ فاشسٹ مودی حکومت نے آزاد کشمیر میں شہری آبادی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جبکہ نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہندوتوا حکومت نے جس نفرت کو جنم دیا تھا، وہ آج ان کے قابو سے باہر ہوگئی ہے جو قابلِ مذمت ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی جس سے 2 پاکستانی شہری زخمی ہو گئے۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج کے مسلح دستوں نے گزشتہ شب دیر گئے سیزفائر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کے قریب چرکوٹ اور شکر گڑھ سیکٹرز میں فائرنگ کی گئی۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 شہری زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر

Related Posts