اسلام آباد:قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ طبی عملے کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حفاظتی کٹس مہیا کی جائیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا پنے پیغام میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کے کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے کے اعدادوشمار میں اضافہ تشویشناک ہے۔
پیغام میں قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ اعدادوشمار میں اضافے سے حکومت کے اس دعوے کی قلعی کھل گئی ہے کہ طبی عملے کو حفاظتی کٹس مہیا کردی گئی ہیں۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ طبی عملہ اور ڈاکٹرز کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں جنہیں فوری طور پر حفاظتی کٹس کی ضرورت ہے۔
An increasing number of doctors and paramedics getting infected with Covid-19 is worrisome. It exposes Govt’s claims of having provided PPEs to the medical staff. Those at the frontlines of this fight deserve better & must be provided with the protective kits immediately!!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 12, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل صدرن لیگ شہبازشریف کی زیرصدارت سینئرپارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس کے دوران کوروناریلیف فنڈزکی نگرانی اور منصفانہ استعمال کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔
اجلاس میں 13 روز قبل الزام عائد کیا گیا کہ حکومت عالمی وباکیخلاف آنیوالی امداداپنے سیاسی مفادات کیلئے استعمال کررہی ہے‘اجلاس میں جسٹس شاکراللہ کوپی ایم ڈی سی کی سربراہی فوری سنبھالنے کی درخواست کی گئی۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف کا کورونا ریلیف کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ