لاک ڈاؤن کے باعث مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار گھروں میں منانے پر مجبور ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاک ڈاؤن کے باعث مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار گھروں میں منانے پر مجبور ہو گئی
لاک ڈاؤن کے باعث مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار گھروں میں منانے پر مجبور ہو گئی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث وطنِ عزیز سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے جس کے پیشِ نظر مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار گھروں میں منانے پر مجبور ہو گئی۔

ایسٹر کے مذہبی تہوار کے موقعے پر مسیحی برادری ہر سال شاہراہِ عراق پر جمع ہو کر سینٹ پیٹرک گرجا گھر کے اطراف میں ہزاروں کی تعداد میں جمع ہو کر دُعائیہ موسیقی کا اہتمام کرتی ہے تاہم لاک ڈاؤن کے باعث مسیحی برادری مذہبی تہوار کی حقیقی خوشی سے محروم ہے۔

لاک ڈاؤن کے باعث مسیحی برادری کے ہم وطن مسلمان عوام بھی ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں کیونکہ مسلمانوں کو بھی نمازِ جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کے باعث عبادت کی حقیقی لذت سے دور کردیا گیا ہے تاہم کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن ضروری ہے۔

کراچی سمیت ملک کے تقریباً تمام بڑے شہروں میں مسیحی برادری کی ایسٹر کے موقعے پر تہوار کی دُعائیہ موسیقی سمیت دیگر مذہبی لوازمات کی ادائیگی گھروں پر جاری ہے جبکہ عیسائی برادری نے مذہبی فرائض کی ادائیگی پر پابندیوں کے باوجود ہم وطنوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

مسیحی برادری کے مشہور مذہبی رہنما بشپ صادق ڈینیل نے کہا ہے کہ سماجی فاصلے کا اہتمام کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ضروری ہے۔ مسیحی برادری سرکاری ہدایات کی پابندی کرے گی۔ ہم سندھ حکومت کے احکامات کے مطابق چرچ نہیں جائیں گے۔ ایسٹرکا تہوار گھروں پر منایا جائے گا۔

Related Posts