لیزر لینڈ لیولر کے منصوبے میں مبینہ طور پر 37کروڑ کی خورد برد کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلادی گروپ نے معصوم شہریوں کو کروڑوں کا چونا لگا دیا، پولیس تاحال گرفتاری میں ناکام
بلادی گروپ نے معصوم شہریوں کو کروڑوں کا چونا لگا دیا، پولیس تاحال گرفتاری میں ناکام

اسلام آباد:محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے صوبے میں کاشتکاری میں پانی کے بہتر استعمال و بچت کے لئے کسانوں کو فراہم کیے جانے والے لیزر لینڈ لیولر کے منصوبے میں سبسڈی اور قیمت کی مد میں 2ارب 37کروڑ کی مبینہ خورد برد کرنے کی منصوبہ بندی کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ کرپشن چینی فراڈ کی طرز پر کی جارہی ہے۔ تحقیقات کرنے پر پتہ چلا ہے کہ محکمہ زراعت کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق حکومت کی طرف سے منصوبے کے اعلان سے قبل کوالٹی کے مطابق مشین کی اوپن مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2لاکھ 90ہزار اور زیادہ سے زیادہ 5لاکھ تھی، حکومت نے ایک مشین پر ون ٹائم 2لاکھ 50ہزار کی سبسڈی کسان کو فراہم کرنی تھی۔

جس سے کسان کو مہنگی سے مہنگی مشین کی خریداری پر آدھی قیمت ادا کرنا تھی لیکن محکمہ زراعت نے قیمتیں بڑھاکرکم سے کم قیمت4لاکھ65ہزار جبکہ زیادہ سے ذیادہ 6لاکھ 95ہزار مقر ر کی ہیں۔

پری کوالیفائی کی گئی فرموں میں ہر ایک فرم کی مشین کی قیمت مختلف ہے جس سے خدشہ ہے کہ بڑے پیمانے پر کمیشن بنایا جارہا ہے، اب اس مقرر کردہ قیمت پر سبسڈی کی مبینہ بندر بانٹ مشین فراہم کرنے والی فرموں اور محکمے کے افسران کے درمیان ہوگی۔

ایک فرم کے اسکریپر کے وزن اور سائز کی وجہ سے قیمتیں مختلف ہیں،حکومت کی طرف سے سبسڈی پر خریداری کے اعلان کے بعداوپن مارکیٹ میں مشین کی قیمتوں میں ایک لاکھ سے دو لاکھ کا اضافہ ہوا ہے، لیز رمیں استعمال کی گئی مقامی مشینری کے معیار کی منظوری کسی بھی حکومتی لیبارٹری سے نہیں لی گئی۔

کچھ ایسی فرموں کو بھی پری کوالیفائی کیا گیا ہے جنہوں نے جعلی کاغذات جمع کروائے تھے اور کچھ فرموں کو زراعت کے افسران کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔کاشتکار چو دھری سلیم تارڑ نے بتایا کہ قرعہ اندازی میں ان کی مشین نکلی ہے لیکن افسوس ناک بات یہ ہے کہ جو مشین اسکیم سے قبل 2لاکھ 90ہزار کی تھی اب اس کی قیمت 5لاکھ کردی گئی۔ عدالت میں فراڈ پر درخواست دائر بھی کریں گے۔

ڈائریکٹر جنرل اصلاح آبپاشی ملک محمد اکرم نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ امسال کسانوں کو سبسڈی پر 1700 مشینیں فراہم کی جائیں گی ایک مشین پر سبسڈی 2لاکھ 50ہزار دی جائے گی،قیمتوں کے تعین میں تمام پراسس کو اپنایا گیا ہے اور شفاف طریقے سے طے کی گئی ہیں۔،

Related Posts