مزیدبندشوں سے متعلق فیصلہ15اپریل کوکریں گے،اسدعمر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مزیدبندشوں سے متعلق فیصلہ15اپریل کوکریں گے،اسدعمر
مزیدبندشوں سے متعلق فیصلہ15اپریل کوکریں گے،اسدعمر

اسلام آباد:وفاقی وزیراسد عمر اور معاون خصوصی صحت ظفر مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26،27لیب فعال ہو چکی ہیں، جبکہ14 مشینیں فنکشنل ہوگئیں ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ آئی سی یو عملے کیلئے 10ہزار فیس شیلڈ دی جا چکیں ہیں۔اب تک ساڑھے 6 لاکھ گلوز تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

اپریل کے آخرتک 20سے25ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کرلی جائیگی،احساس پروگرام کے تحت11لاکھ افرادکومالی امدادفراہم کرچکے ہیں۔

اب تک 6 لاکھ گلوز تقسیم کیے جا چکے ہیں،کوروناٹیسٹنگ کی ایک لاکھ کٹس کراچی پہنچادی گئی ہیں،ٹیکس وصولی میں ایک تہائی یعنی 1400سے1500روپے کمی کا اندازہ ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ پچھلے مارچ کے مقابلے میں ترسیلات میں 9فیصداضافہ ہواہے،وینٹی لیٹرزپر مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

آج کے ریکارڈکے مطابق 50مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں،کل وزیراعظم کواپنی سفارشات پیش کریں گے۔

144ارب روپے ایک کروڑ20لاکھ خاندانوں کوپہنچائیں گے،مزیدبندشوں سے متعلق فیصلہ15اپریل کوکریں گے۔

احساس پروگرام کے تحت13ارب روپے مستحقین میں تقسیم کیے جاچکے ہیں،وینٹی لیٹرپرکام کرنے والے افرادکیلئے10ہزارفیس شیلڈ تقسیم کی جاچکی ہیں۔

این ڈی ایم اے17لاکھ فیس ماسک تقسیم کرچکی ہے۔

Related Posts