پی آئی اے کی پرواز چین سے طبی امدادی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIA flight carrying medical relief goods from China arrives in Islamabad

اسلام آباد : کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سینٹی ٹائزر،طبی اور دیگر ضروری اشیاء سمیت امدادی سامان لانے والا طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

آج صبح ہوائی اڈے پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ امدادی سامان چین میں پاکستانی کمیونٹی کا ایک عطیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم نے روزانہ 40000 ٹیسٹ کروانے کی اہلیت حاصل کرلی ہے  جبکہ 27 لیبارٹری مکمل طور پر فعال ہیں۔

اس موقع پر موجود وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کو ناول کورونا وائرس سے بچانے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بنیں، وزیراعظم

واضح رہے کہ پاکستان میں  کورونا وائرس کے متاثرین کیلئے چین سے طبی سامان کے علاوہ دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts