صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بنیں، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM appeals for more registration of Corona Relief Tiger Force

 اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں کی مدد ورہنمائی کیلئے قائم کی جانیوالی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے اندراج کے لئے آخری تاریخ میں بدھ تک توسیع کردی ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں خصوصاً صحت کے شعبے سے وابستہ افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ خود کو فورس کے ساتھ رجسٹر ڈکریں۔

انہوں نے کہا کہ اس وبائی مرض کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے اس آزمائشی وقت میں ملک کو مزید رضاکاروں ، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کی ضرورت ہے۔

عمران خان نے نوجوانوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بننے کے لئے گہری دلچسپی لینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں:حکومت قوم کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ حکومت کی امدادی کاموں میں مدد کرنے کیلئے کل 850000افراد نے رضا کار فورس کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہرکی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم کو وبائی بیماری کا سامنا کرنا پڑےاس لئے حکومت رضا کار فورس کی تعداد بڑھانا چاہتی ہے ۔

Related Posts