میئر اسلام آباد کی جانب سے پانی کے سیکڑوں جعلی کنکشنز کی بندر بانٹ شروع

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میئر اسلام آباد نے پانی کے سینکڑوں جعلی کنکشنز کی بندر بانٹ شروع کردی
میئر اسلام آباد نے پانی کے سینکڑوں جعلی کنکشنز کی بندر بانٹ شروع کردی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی میئر شپ بچانے کیلئے میئر شیخ انسر عزیز نے شہرِ اقتدارکے یوسی سربراہان پر خلافِ ضابطہ نوازشات کی بارش کرتے ہوئے پانی کے ہزاروں جعلی کنکشنز کی بندر بانٹ شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے میئر اسلام آباد نے متعدد یونین کونسلز کو پانی کے خلافِ ضابطہ کنکشنز دے دئیے جبکہ بعض کونسلرز نے خود ہی پائپ لائن سے کنکشن لینا شروع کردئیے۔

ہزاروں جعلی کنکشنز لگانے کے حوالے سے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور تمام قواعد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دیہی علاقوں پر مشتمل 4 یونین کونسلز کو رواں سال مئی میں سملی ڈیم کے ذخائر سے اسلام آباد کو پانی فراہم کرنے والی لائن سے پانی کے کنکشنز دے دئیے۔

اسلام آباد کو پانی فراہم کرنےو الی 48 انچ قطر کی لائن سے کنکشنز دینے پر شہرِ اقتدار میں پانی کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ اسلام آباد کی یونین کونسل نمبر 7،یونین کونسل پھلگراں، یونین کونسل کوٹ ہتھیال شمالی اور یونین کونسل کوٹ ہتھیال جنوبی کوکنکشنز دے دئیے گئے۔

یونین کونسلز کو پانی کے کنکشن اُن لائنز سے جاری کر دیے گئے جن سے پانی کا کنکشن اس سے پہلے کسی بھی آبادی کو نہیں دیا گیا تھا۔ شعبہ واٹر مینجمنٹ کی رپورٹ کے مطابق ان چار یونین کونسلز کو کنکشن دینے کے نتیجے1500 سے زائد غیر قانونی کنکشنز کا انکشاف ہوا ہے۔

واٹر مینجمنٹ کے مطابق رواں سال کے دوران 1500 سے زائد غیر قانونی کنکشن مذکورہ یوسیز میں اسلام آباد کی مرکزی سپلائی لائنز پر لگائے گئے جن سے کئی ملین گیلن پانی یومیہ بنیادوں پر چوری ہونا شروع ہوگیا ہے۔

انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق کلمہ چوک، چوک گلشن روڈ ،سحری چوک، مری چوک، چوک گرین ویلی اور  ڈھوک موہڑہ چوہدریاں میں سینکڑوں کی تعداد میں نئے اور غیر قانونی کنکشن لگائے گئے ہیں جہاں پانی کی چوری کھلے عام جاری ہے۔

میئر اسلام آباد کی بدانتظامی کے باعث اسلام آباد کو پانی کے سنگین بحران کا سامنا ہے اور قوی امکان ہے کہ چند ہفتوں میں یہ صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔

Related Posts