وزیرِ اعظم کے ایمرجنسی کیش کے نام پر 500فی خاندان رشوت لینے کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan takes coronavirus test, awaits result

کراچی: سندھ کے دیہی علاقوں میں وزیرِ اعظم عمران خان کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے نام پر  500 روپے فی خاندان رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ بہت ہی دُکھ اور افسوس کی بات ہے کہ غریب ترین طبقے کو بھی آج کل کے مشکل حالات میں سندھ کی انتظامیہ نے نہیں بخشا۔

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ہر وفاقی فنڈ حاصل کرنے والے سے 500 روپے لوٹے جا رہے ہیں۔ 12 ہزار کی بجائے 11 ہزار 500 دئیے گئے جبکہ عوام کی بھیڑ لگی ہوئی ہے۔ میڈیا کے کچھ دوست اس پر بھی یہ کہہ سکتے ہیں کہ سندھ سبقت لے گیا۔ 

https://twitter.com/zartajgulwazir/status/1248340030847942658

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی عدیل احمد نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان غریب عوام کو 12 ہزار روپے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت دے رہے ہیں جبکہ سندھ میں لوٹ مار جاری ہے۔

تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی عدیل احمد نے کہا کہ سندھ سرکار کی ناک کے نیچے غریبوں سے فی خاندان 500 روپے رشوت لی جا رہی ہے۔ احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹرثانیہ نشتر سے اپیل کرتا ہوں کہ براہِ مہربانی اس معاملے کو دیکھیں۔ دیہی سندھ سے بہت شکایتیں موصول ہو رہی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو نقد امداد کی فراہمی شروع کردی گئی۔ امداد کی فراہمی کے مقامات پر خصوصی انتظامات کیے گئے۔

غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ سے متعلق وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں کہا کہ پہلے مرحلے میں کفالت پروگرام سے مستفید افراد کو مالی معاونت کی دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: کیش پروگرام کے تحت مستحقین کو امداد کی فراہمی شروع

Related Posts