کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں لاک ڈاؤن کو 21اپریل تک بڑھا دیا جائے
مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وباء پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن ضروری ہے، لاک ڈاؤن ختم کرنے پر کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوجائے گا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ‘میں لاک ڈاؤن 21 اپریل تک بڑھانا چاہتا ہوں، لاک ڈاؤن مزید ایک ہفتہ تک بڑھا لیا توتو کیسز کے نمبرز میں واضح کمی آئے گی۔
صوبائی سطح پر اپنی کابینہ سے مشاورت میں مصروف ہوں، 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں مخصوص شرائط کے ساتھ اگر نرمی کرنی پڑی تو اس کے لیے کمشنرز اور متعلقہ افسران کو پلان بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔