کراچی: لاک ڈاؤن کے باعث متاثرہ عوام کے لیے سندھ حکومت کا پاکستان کی تاریخ کا سب بڑا ریلیف پیکج دینے کے لیے صوبائی آرڈینینس نافذ کرنے کی تیاری مکمل۔
متاثرہ مہینوں کے کرائے معاف، بل معاف، بجلی مفت گیس مفت اور دیگر مراعات فراہم کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کوروناوائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کا مسودہ تیار،محکمہ قانون سندھ آرڈیننس کا مسودہ گورنر کو منظوری کیلیے ارسال کریگا۔
آئین پاکستان کیآرٹیکل 128کے تحت آرڈیننس کا مسودہ تیارکیاگیا ہے۔سندھ کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس یکم اپریل سے پورے سندھ میں نافذ العمل ہوگا۔آرڈیننس کے تحت کوروناوائرس سے متاثرہ طبقات کو سماجی معاشی کاروباری ریلیف دیاجائیگا۔
پانی بجلی گیس فراہم کرنے والے تمام ادارے رہائشی تجارتی اور صنعتی صارفین کو ریلیف دینے کے قانونی پابند ہو جائیں گے۔سندھ کی حدود میں کام کرنیوالے تمام یوٹیلٹی سروسز کے اداروں پر آرڈیننس کا اطلاق ہوگا،تمام نجی اسکولزپر بیس فیصد فیس کٹوتی لازم قرار۔
کسی بھی صورت کوئی نجی اسکول 80فیصد سے زائد فیس وصول نہیں کرسکے گا۔نجی اسکولز پابندہونگے کہ تمام طلبہ کو فیس میں بیس فیصد رعایت دیں۔ نجی اسکولز انتظامیہ کم کی گئی بیس فیصد فیس کسی اور مد میں وصول نہیں کرسکیں گے۔
سندھ کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت کم کی گئی بیس فیصد مکمل معاف ہوگی،قسطوں میں وصول نہیں کی جائیگی
ایک سے260یونٹ تک بجلی کا بل مکمل معاف کیاجائیگا،261سے 350 و یونٹس تک بجلی بل میں 25فیصد رعایت دی جائے گی۔
261سے 350 و یونٹس تک بجلی بل میں 25فیصد رعایت دی جائے گی۔ 351سے چارسو یونٹس تک بجلی کا 50فیصد بل قابل ادائیگی ہوگا81سے160گز کے پانی ککنکشنز پر 25 فیصد بل معاف ہونگے۔
80گز تک کے تمام پانی کے کنکشنز کے حامل بل معاف ہونگے،صوبائی محصولات، فیس میں بھی رعایت دی جائیگی،محصولات، فیس اور سیس وصول کرنے والے محکمے رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کرینگے۔
161گز سے240گز کے پانی کنکشنز پر پچاس فیصد بل قابل ادائیگی ہونگے،سندھ کوروناایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی خلاف ورزی پر سزا کا اعلان،آرڈیننس کے تحت ریلیف نہ دینے پر موقع پر سزا دینے کا اختیار دیا جا رہا ہے آرڈیننس پر عمل نہ کرنے کی صورت دس لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔
مالک مکان کرایہ اداروں کو ادئیگی میں مکمل یا جزوی رعایت دینے کے پابندہونگے،کرایہ داروں کیلیے بڑے پیکج کا اعلان،پچاس ہزار روپے سے کم کرایہ ادا نہیں کیاجائیگا،ایک لاکھ تک کرایہ ہونے کی صورت پچاس فیصد ادا کیاجائیگا۔
ایک لاکھ سے زائد کرایہ ہونے کی صورت مکمل ادا کیاجائیگا، 155یونٹ تک گیس کے بل معاف کیے جائینگے،200یونٹ تک گیس کے بل پر 25فیصد معاف ہوگا۔تین سو یونٹس کے گیس بل پر پچاس فیصد رعایت ہوگی۔ تین سو یونٹس سے زائد گیس کا بل ادا کرناہوگا۔
800اسکوائر یارڈ کے فلیٹ سے پانی کا بل وصول نہیں کیاجائیگا۔ایک ہزار اسکوائر یارڈ کے فلیٹس کو پانی کیبل کی مد میں 25فیصد رعایت ہوگی۔
بارہ سو اسکوائر فٹ کے فلیٹس کو پانی کیبل میں پچاس فیصد رعایت ہوگی۔گورنر سندھ کے دستخط کے بعد یہ سندھ کا قانون بن جائے گا۔ سندھ حکومت کے اس آرڈینینس کو عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔