کراچی : کورونا وائرس کی آڑ میں کراچی میں گرفتار ایم کیو ایم لندن گروپ کے خطرناک دہشت گردوں اورٹارگٹ کلروں کو چھڑانے کیلئے جیل میں وبا ء پھیلانے کا منصوبہ تیار کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
جیل میں موجود ملزمان کے حوالے سے اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ بااثر افراد کی ایماء پر جیلوں میں موجود اہم ملزمان کو باہر نکالنے کی تیاریاں کی جاری ہیں، گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا کی آڑ میں ان کو چھڑانے کی تیاری ہوچکی ہے۔
25 دہشت گرد ایسے ہیں جنہوں نے خود اقبال جرم اقرار کیا ہے،ان میں کچھ ایسے ہیں جنہوں نے 200قتل کئے ہیں، ان سب کوکوروناوائرس کی آڑ میں چھڑانے کی تیاری حکومت اور پولیس کے اندر چھپی کالی بھیڑیں تیار کررہی ہیں۔
کچھ دہشت گرد ،کریمنل ،جرائم پیشہ عناصر کی اس سے پہلے بھی سندھ کے اندر بڑے جرائم پیشہ کریمنل لوگوں کو چھڑانے کی لسٹیں تیار ہوچکی ہیں،اگر خدانخواستہ یہ لوگ جھوٹ گئےتوکورونا وائرس سے زیادہ تباہی مچائیں گے۔
بیرونی دشمن نے کراچی کو تباہ کرنے اور پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کا جال بچھایا تھا وہ ہماری فورسز ،حساس اداروں اورسندھ رینجرز نے رات دن محنت کرکے اپنی جانیں قربان کرکے ایسے تمام دہشت گردوں کےنیٹ ورک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا تھا۔
مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن میں شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز، دکان بند کرانے والے پولیس اہلکار پر تشدد