اسلام آباد میں موبائل یوٹیلٹی اسٹورز کھولے جائیں گے۔عمر لودھی کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

crimes increase in islamabad

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن  کے ایم ڈی عمر لودھی نے اعلان کیا ہے کہ  ہم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موبائل یوٹیلٹی اسٹورز کھولیں گے تاکہ لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو مناسب قیمت پر ضروریاتِ زندگی کی اشیاء دستیاب ہوسکیں۔

اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا کہ ہم اپنا نیٹ ورک نچلی سطح پر منتقل کرنا چاہتے ہیں ۔ اسلام آباد انتظامیہ ہمارے ساتھ ہے۔ ہم کل سے موبائل اسٹورز کا آغاز کرنے والے ہیں۔

ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق اسٹورز پر چینی اور آٹے کے بحران کا کوئی اثر نہیں پڑا۔ دو دن تک دالوں کے حوالے سے شکایات حل کر لی جائیں گی۔ آٹے کی فروخت میں 5 ہزار ٹن تک بہتری دیکھی گئی ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی نے کہا کہ گزشتہ 30 روز کے دوران کارپوریشن نے 8 ارب کا سامان فروخت کیا جبکہ رواں سال مجموعی فروخت کیے گئے سامان کی مالیت 25 ارب روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران عوام کی مشکلات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ موبائل یوٹیلٹی اسٹورز کھولے جائیں جبکہ اس فیصلے سے کارپوریشن کی سیلز میں بھی اضافہ ہوگا۔

عمر لودھی نے کہا کہ ہم رمضان المبارک کے بعد یعنی عید الفطر تک 19 اشیاء پر سبسڈی جاری رکھیں گے جو حکومت ضرورت مندوں کے لیے دے رہی ہے۔ رمضان کے بعد 200 یوٹیلٹی اسٹورز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Posts