اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں ایم مزاری نے کہا ہے کہ کورنا وائرس سے جنگ کے دوران بھی بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اپنی فطرت سے باز نہیں آئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ بھارت کی فاشسٹ امن دشمن و جنگ پسند مودی حکومت پاکستان کے خلاف مذموم ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دنیا بھر کو پریشان کرنے والے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں جبکہ بھارت اس دوران بھی پاکستان کے خلاف ہتھکنڈے آزما رہا ہے۔
وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ اقوامِ متحدہ نے اس دوران پیغام دیا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں تمام اقوام کو آپس کے تنازعات نظر انداز کرنا ہوں گے، تاہم یہ بات مودی تک نہ پہنچی۔
India's fascist war mongering Modi Govt cannot stop its hostile actions against Pakistan even as both countries like the rest of the world are battling COVID19. Clearly even the UN SG's message & call for suspending hostilities during this pandemic has not reached Modi Govt! https://t.co/HpdMTntsMI
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) April 9, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل ایل او سی کے ساتھ سانکھ سیکٹر میں ہندوستانی کواڈ کاپٹر کو فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کی حدودمیں گھسنے پر پاک فوج نے مار گرایا۔
اس اشتعال انگیزی میں بھارتی کواڈ کاپٹر نگرانی کے عمل کے لئے پاکستان کے علاقے میں 600 میٹر تک گھس آیا تھا،پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر پر فائرنگ کرکے اشتعال انگیزکارروائی کا مؤثرانداز میں جواب دیا۔
مزید پڑھیں: پاک فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پربھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا