کوپن ہیگن:کیرولین وزنیاکی کا الوداعی نمائشی ٹینس میچ کورونا وائرس کے خطرات کے باعث ملتوی کردیا گیا ۔
سابق نمبر ایک کیرولین وزنیاکی اور سرینا ولیمز کے درمیان کھیلے جانے والے نمائشی میچ ملتوی کر دیا گیا ،
دی فائنل ون کے نام سے یہ نمائشی میچ 18 مئی کو کوپن ہیگن میں کھیلا جانا تھا مگر اس کو اب ملتوی کردیا گیا ہے ۔
کیرولین وزنیاکی نے کہاکہ کہ موجودہ صورت حال میں ہر کسی کی صحت کی حفاظت ضروری ہے، نمائشی میچ بعد میں منعقد کرالیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ ڈنمارک کی وزنیاکی نے جنوری میں آسٹریلن اوپن کے دروان ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اس نمائشی میچ کا اعلان کیا گیا تھا ۔