عالمی برادری کو کورونا وائرس پر ذمہ داریاں یاد دلانا چاہتے ہیں۔ایران

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی برادری کو کورونا وائرس پر ذمہ داریاں یاد دلانا چاہتے ہیں۔ایران
عالمی برادری کو کورونا وائرس پر ذمہ داریاں یاد دلانا چاہتے ہیں۔ایران

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ہم کورونا وائرس جیسی عالمی وباء سے جنگ کے دوران عالمی برادری کو اس کی ذمہ داریاں یاد دلانا چاہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا پنے پیغام میں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ عالمی برادری کورونا وائرس کے خلاف اپنی ذمہ داریاں یاد رکھے جبکہ ایران بھی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)  اور ورلڈ بینک کے اراکین میں شامل ہے۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ عالمی برادری مختلف اقوام کے مابین تفریق اور امتیاز کا شکار ہے جو ایران کے لیے ناقابلِ قبول ہے جبکہ کورونا وائرس کے خلاف عالمی برادری کا یہ رویہ ہمارے ساتھ ساتھ عوامی رائے کے بھی خلاف ہے۔ 

واضح رہے کہ ہمسایہ ملک ایران کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔ ایران میں کورونا کے باعث 3 ہزار 872 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے ایران میں 62 ہزار 589افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ یہ وائرس ایران کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ملک ایران، بھارت اور پاکستان میں بھی پھیل گیا ہے۔ 

Related Posts