شب برات ،لوگ گھروں میں رہیں، مساجد و قبرستان کا رخ نہ کر یں، سندھ حکومت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh Govt Tightens Lockdown Restrictions On Account Of Shab E Barat

کراچی : ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا ء کے باعث شب برات کے موقع پر سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے لیے لگائی گئی دفعہ 144 پر عمل در آمد کے لیے سختی کرنے کے احکامات پولیس کو دے دیے ہیں۔

شب برات کے موقع پر شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دینے دن اور خصوصاََ رات کے اوقات میں بڑی تعداد میں لوگ قبرستان جاتے ہیں جبکہ مساجد میں عبادات کا خصوصی طور پر اہتمام کیا جاتا ہے۔

شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے سندھ حکومت نے یہ اقدامات اٹھائے ہیں اور تمام اہم شاہراؤں پر آمد رفت میں سختی کے ساتھ قبرستانوں کے گرد بھی پولیس کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ لوگ قبرستان میں جمع نہ ہو سکیں۔

ضلعی انتظامیہ، رینجرز اور پولیس کو سختی سے پیش آنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ لوگ شب برات کے موقع پر گھروں میں رہیں اور مساجد و قبرستان کا رخ نہ کر سکیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں لاک ڈاؤن سخت، اہم شاہراہیں بند، بدترین ٹریفک جام

اس حوالے سے علماء کرام نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ جب جمعہ کی فرض نماز اور پانچ وقت کی فرض نمازوں کے لیے حکومت نے مساجد میں آنے پر پابندی عائد کی ہے تو شب برات میں کی جانے والی خصوصی عبادتیں نفلی ہیں اس لیے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے حکومت کی ہدایات پر مکمل عمل کریں اور گھروں میں باجماعت نمازوں کا اہتمام کرنے کے ساتھ شب برات کی بھی نفلی عبادتیں گھروں میں رہ کر انجام دیں۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر بلدیات و اطلاعات ناصر حسین شاہ اور وزیر تعلیم سعید غنی نے بھی سندھ بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور شب برات کے موقع پر بھی گھروں میں  رہیں۔

Related Posts