لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کورونا وائرس سے جنگ کے دوران پشاور کے ایک بہادر ڈاکٹر اور ان کی ڈاکٹر بیٹیوں کے کردار کی تعریف کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ ڈاکٹر فخر الاسلام پشاور سے ایک قابلِ فخر اور بہادر والد ہیں جو اپنی 2بیٹیوں کے ہمراہ کورونا وائرس سے برسرِ پیکار ہیں۔
سابق قومی کھلاڑی شعیب اختر نے کہا کہ ایک بہادر والد کی حیثیت سے ڈاکٹر فخر الاسلام اپنی بیٹیوں کو ہر روز کورونا وائرس سے جنگ کے لیے ہسپتال چھوڑنے جاتے ہیں جبکہ وہ اِس بات پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ انہیں کورونا وائرس جیسی عالمی جنگ کے دوران انسانی خدمت کے لیے چنا گیا۔
Dr.Fakhar ul Islam is a proud & brave father from Peshawar who has two daughters who are doctors and he goes to drop them both at the hospital everyday in this war against #coronavirus. He is thankful to Allah that his daughters are chosen in this service to humanity.#COVID2019 pic.twitter.com/bxNvMwZuoK
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) April 8, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل مشہور و معروف پاکستانی گلوکار اور گٹار پلیئر سلمان احمد نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث امریکا کی صورتحال تشویشناک ہے جبکہ نیویارک جنگی میدان بنا ہوا ہے۔
معروف گلوکار سلمان احمد نے امریکا میں کورونا وائرس کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امریکا میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہر گزرتے روز کے ساتھ وائرس کے باعث متاثرہ افراد اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے خلاف نیو یارک جنگی میدان بنا ہوا ہے۔سلمان احمد