اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں درخواست گزاروں کی تعداد 4 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں احساس پروگرام کی سربراہ اور وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ آج صبح تک ہمیں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے لیے 4 کروڑ 30 لاکھ 44 ہزار 60 ایس ایم ایس وصول ہوئے ہیں۔
احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ اگر آپ کسی مستحق کو جانتے ہیں تو اس کا شناختی کارڈ نمبر 8171 پر اپنے فون نمبر سے بھی بھیج سکتے ہیں تاکہ لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگاری یا دیگر وجوہات کے باعث پریشان حال اور غریب افراد کی مدد کی جاسکے۔
آج صبح تک ہمیں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کیلیئے4 کروڑ
30 لاکھ 44 ہزار 60 ایس ایم ایس موصول ہو چکے ہیں۔ اگر آپ کسی مستحق کو جانتے ہیں تو اس کا شناختی کارڈ نمبر 8171 پر اپنے فون سے بھی بھیج سکتے ہیں۔#EhsaasEmergencyCash pic.twitter.com/4SyG67jHRz— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) April 8, 2020