کراچی: چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ پاکستانی تہذیب میں ہمدردی کا جو عنصر ہے وہ عالم میں اسے منفرد بناتا ہے، پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جب بھی یہاں پر کوئی مشکل پیش آئی تو تمام قوم نے مل کراس کا مقابلہ کیا، کورونا وائرس کا مقابلہ بھی کر ینگے اور انشاء اللہ اس کو شکست دینگے۔
چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے جو چیز اہم ہے وہ احتیاط اور صفائی ہے، اس میں ذرابرابر غفلت بھی ہمیں ناقابل تلافی نقصان دی سکتی ہے تو بہتر یہ ہے کہ حکومت نے جو ہدایات دیں ہیں اس پر سختی سے عمل درآمد کرے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کو سامنے رکھ کر حکومت سندھ میدان عمل میں بہترین خدمات فراہم کر رہی ہے دنیا بھر میں مختلف قسم کی پابندیوں کے سبب کورونا وائرس سے متعلقہ سامان آنے میں تاخیر ہو رہی ہے جس کی آمد سے صورتحال میں بہتری آئے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی آفس میں محکمہ جاتی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن، ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل،افسر مالیات نعیم یوسفی،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرقیوم بلوچ، ڈی ایس نبیل بلوچ ود یگر بھی موجود تھے۔
چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والاہر شہری اپنا فرض نبھائے صرف ضرورت کے وقت ہی باہر نکلے، پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے معاشی مشکلات عیاں ہو رہی ہیں حکومت نے عوام کے تحفظ کیلئے ایسا اقدام کیا ہے تو اہل وطن کا فرض ہے کہ اس میں حکومت کا بھر پور ساتھ دیں تاکہ اس وباء کا خاتمہ جلد ممکن ہو سکے۔
یہ اللہ کی طرف سے امتحان ہے جس میں ہماری ہر طرح سے آزمائش ہو رہی ہے ہمیں ثابت قدمی اور صبر سے اسکا سامنا کرنا ہے یہ وقت جلد ختم ہو گا اور آنے والا وقت بہت سازگار ہو گا،کیونکہ یہ قانون فطرت ہے کہ ہر رات کے بعد سویرا ہوتا ہے، اس دوران ہمیں مستحق لوگوں کی معاونت کر نی ہے۔
مزید پڑھیں: 16مریض صحت یاب، سندھ میں 309متاثرین نے کورونا کو شکست دیدی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ