کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تصدیق کی ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے 54 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 986 ہو گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمانِ سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج صبح 8 بجے تک کورونا وائرس کے 10 ہزار 223 ٹیسٹ کیے گئے۔
پیغام میں ترجمانِ سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اب تک کورونا وائرس کے 986 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صوبے بھر میں وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 269 ہو گئی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اب تک کورونا وائرس کے باعث صوبہ سندھ میں 18 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 افراد صحتیاب ہوئے۔
The following information is relevant to assess the situation of #COVIDー19 in Sindh as of 7th April at 8 AM:
Total Tests 10,223
Positive Cases 986
Recovered Cases 269
Deaths 18In the last 24 hours, 16 people have recovered from corona in Sindh
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) April 7, 2020