جکارتہ:انڈونیشیا میں اب عوام کے لیے باہر نکلتے وقت ماسک پہننا لازم قرار دے دیاگیا اور حکومت نے فیصلے پر فوری عملدرآمد کا ح کم دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ لوگ کپڑے سے بنے ماسک پہنیں تاکہ میڈیکل گریڈ ماسک صحت کے عملے کے لیے میسر رہیں۔
انڈونیشیا میں کورونا کیسز میں اضافہ ایک بڑھتا ہوا خدشہ ہے اور ماہرین نے اس ملک میں وبا سے لڑنے کی صلاحیت کے حوالے سے بھی سوال اٹھادیئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک میں 2300 افراد میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔
تاہم انڈونیشیا آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے اور یہاں چھوٹے چھوٹے جزیرے موجود ہیں جہاں اب تک ٹیسٹنگ نہیں کی گئی۔