اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کو زرعی ٹاسک فورس کے سربراہ کے عہدے سے ہٹاد یا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ بحران میں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والوں میں جہانگیر ترین ہیں اور انہوں نے سبسڈی کی مد میں 56 کروڑ کا منافع حاصل کیا۔
25 اپریل کو انکوائری کمیٹی کی حتمی رپورٹ آ نے کے بعد ذمہ دران کے خلاف مزید کارروائی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے چینی بحران رپورٹ کو سیاسی رپورٹ قرار دے دیا ہے، جہانگیر ترین نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس چھپانے کیلیے کچھ نہیں،
انہوں نے کہا کہ اعظم خان مسلسل وزیراعظم کو نقصان پہنچا رہے ہیں،اس رپورٹ کے پیچھے وزیراعظم کے پرنسل سیکرٹری اعظم خان ہیں۔
کمیٹی کو چینی مہنگی کرنے کی دھمکی دینے کی باتیں جھوٹ ہیں، ہمارا گروپ تحقیقاتی کمیٹی اور کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ کمیشن نے ذمے دار ٹھہرایا تو چیلنج کریں گے،ایف آئی اے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں،ایف آئی اے اہلکار ہمارے اسٹاف سے20 مارچ سے تحقیقات کررہا ہے۔