اسلام آباد:وزیر مملکت داخلہ مرزا شہزاد اکبر کا پولیس لائننز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، اس موقع پر مرزا شہزاد اکبر نے 388میڈیکیٹڈ کٹس آئی جی اسلام آباد کے حوالے کیں۔
اس موقع پر ہلال احمر کے چیئرمین ابرارالحق تاجر رہنما اور پولیس کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔یہ کٹس اسلام آباد پولیس کے ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو فراہم کی جائیں گی۔
مرزا شہزاد اکبر نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں، اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کی عزم و ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
اس وبا کے دوران پولیس جوانوںنےجس انداز میں فرائض سرانجام دئیے انتہائی قابل تحسین ہیں۔
آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کا مکمل خیال رکھا ہوا ہے۔الحمدللہ ابھی تک اسلام آباد پولیس کے کسی جوان میں کرونا کی شکایت نہیں آئی۔
پولیس جوان تھیلیسیمیا کے مریضوں کو خون دینے میں بھی پیش پیش رہے ہیں،اسلام آباد پولیس اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ پولیس لائن میں آنے کا مقصد جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔کرونا واہرس کے حوالے سے اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے انتظامات قابل تحسین ہے۔
پولیس کی جانب سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے خون کے عطیات احسن اقدام ہے۔کرونا وائرس کے حوالے سے تاجر کمیونٹی نے بھی موثر کردار ادا کیا