کراچی: سندھ حکومت نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 124 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج صبح 8 بجے تک صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 589 ٹیسٹ ہوئے۔
سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ٹیسٹ کے بعد 932 افراد کے اجسام میں کورونا وائرس پایا گیا جبکہ صوبے بھر میں وائرس کے باعث 17 افراد جاں بحق ہوئے۔
ترجمانِ سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 130 افراد صحتیاب ہوئے جس سے صوبے میں صحتیاب افراد کی تعداد 253 ہو گئی ہے۔
The following information is relevant to assess the situation of #COVIDー19 in Sindh as of 6th April at 8 AM:
Total Tests 9589
Positive Cases 932
Recovered Cases 253
Deaths 17In the last 24 hours, 130 people have recovered from corona in Sindh.
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) April 6, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ کراچی کے 6 ہسپتالوں میں 104 بستروں پر مشتمل آئی سی یو قائم کیے جائیں۔
شہرِ قائد میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صحت سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر صحت، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری انویسٹمنٹ، ایڈیشنل سیکریٹری صحت، ریحان بلوچ اور دیگر شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں: کراچی کے 6 ہسپتالوں میں آئی سی یو قائم کرنے کی ہدایت