مردان میں رکنِ اسمبلی عبدالسلام آفریدی کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مردان میں رکنِ اسمبلی عبدالسلام آفریدی کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے
مردان میں رکنِ اسمبلی عبدالسلام آفریدی کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے

مردان: خیبر پختونخواہ کے شہر مردان میں رکنِ صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی جو کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے  تھے، صحتیاب ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خیبر پختونخواہ کے وزیرِ صحت تیمور خان جھگڑا نے رکنِ خیبر پختونخواہ اسمبلی عبدالسلام آفریدی کی صحتیابی کو دن کے آغاز پر ایک اچھی خبر قرار دیا۔

تحریکِ انصاف پشاور کے مطابق رکنِ صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی  کا علاج کے دوران ٹیسٹ کیا گیا تو وہ منفی آیا جس سے ان کی صحتیابی کی تصدیق ہو گئی۔

اس  موقعے پر رکنِ صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے  ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

رکنِ صوبائی اسمبلی نے کہا کہ میں بہت جلد اپنے حلقے اور مردان کے عوام کی خدمت کے لیے ان کے ساتھ ہوں گا۔ 

Related Posts