لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھرمیں کورونا کے 1493 کیسز کی تصدیق کردی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 842 مریض قرنطینہ میں ہیں جن میں سے 309 زائرین، 484تبلیغی جماعت کے مبلغین اور 49 کیسز جیلوں میں سامنے آئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع سے 651 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تمام مثبت کیسز کوٹیکنالوجی کے استعمال سےٹریس کرکےٹیسٹ کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: تحریکِ انصاف اور ن لیگ کے درمیان راشن کی تقسیم پر لفظی جنگ شروع
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 31 سو سے بڑھ چکی ہے جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ 25 اپریل تک ملک میں مصدقہ کیسز کی تعداد 50 ہزار تک جاسکتی ہے۔
پنجاب میں اب تک #COVID19 کے کیسز کی تعداد 1،493 ہے.
842 مریض quarantines میں ہیں جن میں سے 309 ذائرین، 484 تبلیغی جماعت کے مبلغین اور 49 کیسز جیل کے ہیں. باقی651 کیسز مختلف اضلاع میں ہیں.
تمام مثبت کیسز کے “close contacts” کو بھی ٹیکنالوجی کے استعمال سےٹریس کرکےٹیسٹ کیا جاتاہے.
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) April 6, 2020