ناکافی انتظامات،پی آئی اے کے پائلٹس کا جہاز اڑانے سے انکار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIA flight brings back 126 stranded Pakistanis from Kuwait

اسلام آباد: ناکافی انتظامات پر پی آئی اے کے پائلٹس نے جہاز اڑانے سے انکار کردیا، تفصیلات کے مطابق کوروناسے نمٹنے کیلیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایات پرعمل نہیں کیاجارہا۔

پائلٹس، کیبن کریو،ذرائع کے مطابق ناکافی حفاظتی انتظامات پر کپتانوں نے ڈی بریف لکھ دیا،کینیڈا سے واپسی پرطیارے میں اسپرے کے بغیراستنبول سے پاکستانیوں کو سوار کرایا گیا۔

پائلٹس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فراہم کیا گیا حفاظتی سامان ناکافی ہے،538ملی لیٹرجراثیم کش اسپرے سے پورے طیارے کی صفائی کیسے ممکن ہے؟

ذرائع کے مطابق انجینئرنگ عملے نے جواب دیا کہ جراثیم کش ادویات کی قلت ہے،اسلام آباد سے گلگت جانے والی پرواز میں بھی جراثیم کش اسپرے نہیں کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے سول ایوی ایشن کا ہدایت نامہ نظرانداز کیا گیا،کینیڈا جانے والی پروازمیں بھی 40 فیصد مسافروں کو ماسک فراہم نہیں کئے گئے۔

واضح رہے کہ ٹورنٹو سے آنے والی فلائٹ کے مسافروں میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

فلائٹ پی کے782کے ذریعے195مسافروں کواسلام آبادایئرپورٹ لایاگیا،اسلام آبادایئرپورٹ پرموجوداین آئی ایچ اورڈاکٹرزکی ٹیم نے مسافروں کواسکین کیا،ایئرپورٹ پراسکریننگ کے دوران22مسافروں میں کوروناکا ٹیسٹ مثبت نکلا۔

ذرائع کے مطابق تمام مسافروں کوقرنطینہ مرکزمنتقل کردیاگیا ہے، ایئرپورٹ پرتعینات عملے نے خدشہ ظاہرکیاکہ دیگر مسافربھی کوروناسے متاثرہوسکتے ہیں۔

Related Posts