عاطف اسلم کی آوازمیں اذان کی ویڈیو وائرل،مداحوں کو سحر میں مبتلا کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاطف اسلم کا کنسرٹ منسوخ، منتظمین ٹکٹوں کے کروڑوں ہڑپ کرگئے
عاطف اسلم کا کنسرٹ منسوخ، منتظمین ٹکٹوں کے کروڑوں ہڑپ کرگئے

کراچی:پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز میں اذان کی ویڈیو وائرل کردی ہے، ویڈیو کو دیکھنے والے داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

عاطف اسلم نے اپنے یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام پر اذان کی ویڈیو شیئر کی جس میں اذان کے ساتھ دکھائے جانے والے مناظر میں بیت اللہ،گنبد خضریٰ، قران کریم اور خدا کی قدرت شامل ہے۔

عاطف اسلم کی آواز میں اذان نے سننے والوں پر رقت طاری کردی۔دوسری جانب عاطف اسلم نے کورونا لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال کے باعث گھر میں مایوس ہوتے مداحوں کے لیے ان کی فرمائش پر ’تاجدارِ حرم‘ بھی پڑھی۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم کی آوازمیں پڑھا گیا مشہور و معروف کلام ’تاجدارحرم‘ اور حمد باری تعالیٰ ’وہی خدا ہے‘ کی پذیرائی دنیا بھر میں ہوئی تھی اور سننے والے داد دیئے بغیر نہ رہ سکے تھے۔

Related Posts