سندھ حکومت کا راشن تقسیم کا فارمولا ابتدا میں ہی تنازعات کا شکار ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کا راشن تقسیم کا فارمولا ابتدا میں ہی تنازعات کا شکار ہوگیا
سندھ حکومت کا راشن تقسیم کا فارمولا ابتدا میں ہی تنازعات کا شکار ہوگیا

کراچی: راشن کی تقسیم میں منتخب نمائندوں کو نظر انداز کرنے پر یو سی چیئرمین شدید برہم، سندھ حکومت کا راشن تقسیم کا فارمولا ابتدا میں ہی متنازعہ ہوگیا، منتخب نمائندوں کا شدید احتجاج۔

چیف سیکریٹری سندھ سے بذریہ خط رجوع کرلیا،ڈسٹرکٹ ویسٹ کے بلدیہ زون کے یوسی چیئرمینزکا ہنگامی اجلاس، اجلاس میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ڈپٹی کمشنر کے راشن تقسیم کے نوٹیفکیشن پر شدید تنقیدکی گئی۔

نوٹیفکیشن میں منتخب نمائندوں کو اقلیت میں تبدیل کرکے ان کی تزلیل کی گئی ہے،چیف سیکریٹری سندھ سے نوٹیفکیشن کی معطلی کا مطالبہ کردیا گیا۔

راشن تقسیم کمیٹی کا کنوئینر جونیئر کلرک کو بنایا گیا جو یوسی چیئرمین کی تذلیل ہے،عوام کو براہ راست جوابدہ یوسی کونسلر کو کمیٹی کا رکن نہیں بنایا گیا۔

ہر یونین کمیٹی سے 4سے8زکواۃ کمیٹی کے چئیرمین لیا جانا درست نہیں،نوٹ ایبل پرسن کے لئے یوسی چیئرمینز کے تجویز کردہ ناموں کو نظر انداز کردیا گیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نوٹیفکیشن کو منسوخ کرکے منتخب نمائندوں کی مشاورت سے کمیٹی تشکیل دی جائے۔

Related Posts