اسلام آباد:وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظم و ضبط کایہ سلسلہ جاری رہناچاہیے تاکہ کوروناپرمکمل کنٹرول حاصل ہوجائے۔
اسد عمر نے کہا کہ کوروناکی صورتحال میں قوم نظم وضبط کا مظاہرہ کر رہی ہے،بندشوں سے کوروناوائرس کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے۔
بعض علاقوں میں لوگ حفاظتی تدابیرپر عمل نہیں کر رہے،خوشی کی بات ہے قوم نظم و ضبط کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
بندشوں کے باعث منفی اقتصادی اثرات پڑ رہے ہیں،اقتصادی اثرات سے معاشرے کے امیروغریب دونوں طبقے متاثرہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات،سماجی میل جول میں فاصلے سے وباکوکنٹرول کیاجاسکتاہے،ٹیسٹ کرنیکی صلاحیت محدودتھی،اب بڑھاتے جارہے ہیں۔
ہمیں میڈیکل اسٹاف کاتحفظ کرناہے، کوشش ہے کہ صحت کے معاملات ہمارے قابوسے باہرنہ ہوجائیں۔
14اپریل کے بعدبندشیں ہونگی یانہیں؟اس وقت کچھ نہیں کہہ سکتا،مشکل حالات میں کام کرنے پرسماجی کارکنوں کوخراج عقیدت پیش کرتاہوں۔
طبی عملے کیساتھ ساتھ سماجی کارکن بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹوں کی استعداد میں اضافہ ہوا ہے۔