آٹااورچینی چورآج بھی عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے ہیں، اسفند یار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آٹااورچینی چورآج بھی عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے ہیں، اسفند یار
آٹااورچینی چورآج بھی عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے ہیں، اسفند یار

اسلام آبا د:عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آٹااورچینی چورآج بھی عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ نے واضح کردیاہے کہ حکومت بنانے والے سرمایہ کاروں کوبہت کچھ دیاگیاہے۔

اسفند یار ولی نے کہا کہ عوام بہت پہلے جانتی تھی کہ اس ملک میں چینی چورکون ہیں، رپورٹ پبلک کرنے کاکریڈٹ لینے والے وزیراعظم یہ گیم ہوتے ہوئے کہاں تھے؟

انہوں نے کہا کہ اب ایسانہ ہوکہ اپنے خواص کوبچانے کیلئے کوئی نئی ایمنسٹی اسکیم لانیکی تیاریاں شروع کی جائیں۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے نااہل قراردیاگیاشخص حکومتی فیصلوں اورحکومتی مجالس میں بیٹھتا رہاہے۔

اسفند یار ولی نے کہا کہ اگرواقعی بلاتفریق احتساب کرناہے توآج سے ان ہی لوگوں کیخلاف کارروائی کاآغازکیا جائے۔

Related Posts