آٹے اور چینی کی رپورٹ پر وفاقی وزارتیں اور افسران خوفزدہ ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آٹے اور چینی کے بحران کی رپورٹ پر وفاقی وزارتوں کے افسران خوفزدہ ہو گئے
آٹے اور چینی کے بحران کی رپورٹ پر وفاقی وزارتوں کے افسران خوفزدہ ہو گئے

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی چینی اور آٹے کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد وفاقی وزارتوں کے افسران میں شدید خوف و ہراس  پھیل گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم نے تحقیقاتی رپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کی۔ چینی اور آٹا رپورٹ میں جو وزراء اور افسران نامزد ہوئے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کے امکانات ہیں۔ 

چینی کی رپورٹ میں شوگر ایڈوائزی بورڈ کی مایوس کن کارکردگی پر بیورو کریسی میں شدید خوف پایا جاتا ہے جبکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شوگر ایڈوائزی بورڈ کو بااثر افراد نے کام نہیں کرنے دیا اور اسے مشینی انداز میں استعمال کیا گیا۔ 

باوثوق ذرائع کے مطابق چینی کی برآمد میں وزارت صنعت و پیداوار وزارت تجارت اور وزارت خزانہ کے اعلی حکام نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔ رپورٹ سے سیاستدانوں، وزرا اور افسران کی ملی بھگت سامنے آ گئی۔

افسر شاہی میں بجلی،  گیس اور دیگر سرکاری کمپنیوں میں نقصانات کیلئے تحقیقاتی کمیٹی مقرر کرنے کا خوف پھیل گیا ہے جبکہ رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق  10 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کی اجازت سے شوگر مل مالکان نے دو گنا منافع کمایا جبکہ  ای سی سی کی طرف سے چینی برآمد کی اجازت کے فوری بعد چینی کی ہول سیل قیمت 55 روپے فی کلو سے بڑھ کر 71 روپے فی کلو ہوگئی۔

دوسری جانب وزارت صنعت و پیداوار نے مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافے کے باوجود برآمد روکنے کیلئے اقدامات نہیں کیے۔ وزارت خزانہ نے بھی چینی کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔ 

برآمد کی اجازت کے فوری بعد مقامی مارکیٹ میں بلاوجہ چینی کی قیمت بڑھنے پر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے بھی کوئی نوٹس نہیں لیا جبکہ  اہم وزراء اور اعلیٰ  افسران نے تحقیقاتی رپورٹ کے بعد جاری فارنسک رپورٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ 

Related Posts