اسلام آباد:ملک بھر کی طرح اسلام آبادمیں کورونا وائرس کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر بھر کولاک ڈاون کیا گیا اور دفعہ 144 کا بھی نفاذ جاری ہے۔
تاہم اسلام آباد تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں واقع منڈی میں لوگوں کی بھیڑ لگی ہوئی ہے،دکاندار اپنی دکانیں چمکا کر بیٹھے ہیں اور احتیاطی تدابیر کو خاطر میں نہیں لا رہے۔
دفعہ 144کا نفاذ کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہورہی ہے،مقامی تھانے کی پو لیس سمیت دیگر افسران سبزی منڈی میں لاک ڈاون کی پابندی نہ کروا سکے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کی وجہ سے شہریوں کو گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔اس کے باوجود لوگ باز نہیں آ رہے، دوسری جانب دکانیں اور سڑک کنارے لگائے جانے والے ٹھیوں کا خاتمہ بھی ممکن نہیں ہوسکا ہے۔