وزیر اعظم کا اخبارات و ٹی وی چینلز کو واجبات کی ادائیگی کا طریقہ کار تبدیل کرنیکا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Khan changes dues payment method for media, newspapers

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر کے اخبارات اور ٹی وی چینلز کو واجبات کی ادائیگی کے طریقہ کار کو تبدیل کردیا۔

وزارت اطلاعات کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم کے حکم پر ادائیگی کا پرانا طریقہ ختم کردیا گیا ہے۔

نئے نظام کے مطابق اخبارات اور ٹی وی چینلز کو ان کے اشتہاری واجبات کا 85 فیصد براہ راست مل جائے گا اور بقیہ 15 فیصد متعلقہ اشتہاری ایجنسی کو فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: آزادی اظہار رائے پر قدغن

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اخبار کو درجہ بند اشتہار کی 100 فیصد ادائیگی ہوگی۔

تمام متعلقہ وزارتوں ، اے پی این ایس ، پی بی اے ، اے جی پی آر اور دیگر تنظیموں کو نئے نوٹیفکیشن کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔

Related Posts