محکمہ داخلہ سندھ کا مارکیٹوں اور بازاروں کو 14اپریل تک بند رکھنے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ داخلہ سندھ کا مارکیٹوں اور بازاروں کو 14اپریل تک بند رکھنے کا حکم
محکمہ داخلہ سندھ کا مارکیٹوں اور بازاروں کو 14اپریل تک بند رکھنے کا حکم

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے وبائی امراض ایکٹ کے تحت پابندیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا، آج مارکیٹس کی بندش کے نوٹیفکیشن کی معیاد ختم ہوگئی تھی نئے نوٹیفکیشن میں تمام مارکیٹس اور بازار دوبارہ اسی طرح 14 اپریل تک بند رکھنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

اس بار جمعہ کے روز تمام کاروبار اورعوامی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی،جمعہ کے روز دوپہر بارہ بجے سے تین بجے تک کسی قسم کی کوئی سرگرمی نہیں ہوگی۔نوٹیفکیشن میں ہدایات جاری۔

مساجد میں تین سے پانچ افراد باجماعت نماز ادا کرسکیں گے،دیگر افراد گھروں پر نماز اداکرینگے،نماز جنازہ اور تدفین کے علاوہ ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہونگی،سندھ میں تمام انٹرسٹی انٹراسٹی ٹرانسپورٹ سروس بھی بند رہے گی۔

بین الصوبائی ٹرانسپورٹ نقل وحرکت ممنوع ہوگی، لاک ڈاؤن کے دوران نماز جنازہ اور تدفین کے لئے علاقہ ایس ایچ او کو آگاہ کرنا ہوگا۔

تجہیز و تکفین میں صرف خاندان کے افراد شریک ہونگے، کلبس، ہوٹل، الیکٹرانکس مارکیٹ، شورومز 14اپریل تک بند رہیں گے۔

مزارات پر اجتماعات، سینما گھر،تفریحی مقامات پر آمدورفت 14اپریل تک ممنوع ہوگی، تمام کاروبار لاک ڈاون کی پابندیوں کیتحت بند رہیں۔

Related Posts