اسلام آباد:صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو ہدایت کی ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران اپنی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ غریبوں کی امداد کیلئے بھی کسی سرگرمی میں حصہ لیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میرا یہ پیغام ان تمام خاندانوں کیلئے ہے جو کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے دوران اپنے گھروں میں ٹھہرے اور رُکے ہوئے ہیں۔
قوم کے نام پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آپ کو چاہئے کہ اپنی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے لاک ڈاؤن اور بحران کے دوران غریبوں کی امداد کیلئے کسی سرگرمی کا حصہ بن جائیں۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم اتحاد، نظم و ضبط اور سب سے بڑھ کر اللہ پر ایمان رکھتے ہوئے کورونا وائرس جیسے بحران کے خلاف ایک عظیم قوم بن کر اُبھریں گے۔ صدر عارف علوی نے اپنا ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا۔
ویڈیو پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قرنطینہ کے دوران نفسیاتی صحت کی حفاظت کی ہدایت کی اور وہ اقدامات بتائے جو لاک ڈاؤن کے دوران نفسیاتی صحت کی حفاظت کیلئے ہمیں اپنانے چاہئیں۔
ان تمام خاندانوں کے لئے جو اپنے گھروں میں رکے ہیں: اپنی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ، آپ سے گزارش ہے کہ اس بحران کے دوران غریبوں کی امداد کرنے کے لئے بھی کسی سرگرمی میں حصہ لیں۔ ہم انشاللہ، اتحاد، نظم و ضبط اور سب سے بڑھ کر اللہ پر ایمان رکھتے ہوئے ایک عظیم قوم بن کر ابھریں گے۔ https://t.co/lThZfi6jIx
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) April 2, 2020