اسلام آباد: وفاقی وزارتِ انسانی حقوق نے فیصلہ کیا ہے کہ آٹزم کے بین الاقوامی دن کے موقعے پر عوام میں ذہنی معذوری کے حوالے سے آگہی بیدار کی جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ آج عالمی آٹزم ڈے کی مناسبت سے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام میں آگہی بیدار کریں گے اور اس کے حوالےسے میکانزم بنایا جائے گا۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ وزارت کے تحت ہم انفرااسٹرکچر کی تعمیر پر غور کر رہے ہیں جس کے ذریعے آٹزم سے متاثرہ بچوں اور ان کے اہلِ خانہ کی مدد کی جائے گی تاکہ وہ قوم کا ایک اہم حصہ بن سکیں۔
Today is World Autism Awareness Day – we at MOHR are working to create an awareness and build mechanisms/infrastructure to support autistic children and their families. #WorldAutismAwarenessDay pic.twitter.com/NWaYpKM6dF
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) April 2, 2020
یاد رہے کہ پاکستان سمیت دُنیا بھر میں آٹزم (ذہنی معذوری) کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد خصوصی افراد کی ذہنی بیماری کے حوالے سے آگہی بیدار کرنا ہے۔
آٹزم سے مراد ایک ذہنی بیماری ہے جو بچوں اور بڑوں کی ذہنی نشوونما اور سیکھنے کے عمل کو متاثر کرتی ہے۔ آٹزم کوئی جان لیوا بیماری نہیں، تاہم اس کے متاثرہ افراد اپنی ہی عمر کے دیگر لوگوں سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں آٹزم سے آگہی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے