کورونا وائرس کے خلاف اقوامِ عالم کو متحد ہونا ہوگا۔مسعود خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

AJK president says India has unleashed genocide in occupied Kashmir

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کسی ایک علاقے، صوبے یا قوم کا مسئلہ نہیں ہے۔ اس کے خلاف اقوامِ عالم کو متحد ہونا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ آزاد کشمیر نے کہا کہ کورونا وائرس پر اقوامِ عالم کو چاہئے کہ وہ قومی سطح کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی کوئی منصوبہ بندی اپنائیں اور قیادت کا حق ادا کریں۔

آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا کہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتا ہوا کورونا وائرس ہم سے بین الاقوامی سطح پر مختلف قسم کے تعاون کا تقاضا کرتا ہے جس میں اقوامِ متحدہ اور عالمی ادارۂ صحت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

صدرِ آزاد کشمیر مسعود خان نےکہا کہ عالمِ انسانیت کو کورونا وائرس کے خلاف ایک مؤثر حکمتِ عملی اپنانا ہوگی جس سے اس کا قلعہ قمع کیا جاسکے۔ قومی سطح پر سیاسی رہنما اکیلے اِس وائرس کو مکمل طور پر ختم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ اقوامِ عالم انفرادی سطح پر کورونا وائرس کو ختم نہیں کرسکتیں جبکہ اس کے باعث معاشی سطح پر ہونے والے زلزلے ہمیں نظر آ رہے ہیں۔ ان زلزلوں کے آفٹر شاکس سے خبردار رہنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ 

Related Posts