مسلک کو کورونا سے جوڑ کر فساد نہ پھیلایا جائے۔شہریار آفریدی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلک کو کورونا سے جوڑ کر فساد نہ پھیلایا جائے۔وفاقی وزیر شہریار آفریدی
مسلک کو کورونا سے جوڑ کر فساد نہ پھیلایا جائے۔وفاقی وزیر شہریار آفریدی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سیفرون وانسدادِ منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کسی بھی مسلک کو کورونا وائرس سے جوڑ کر فساد نہ پھیلایا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کہا کہ تبلیغی جماعت ایک انتہائی پر امن اور انسانیت دوست جماعت ہے۔

تبلیغی جماعت کی تعریف کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ یہ لوگ کبھی رنگ و نسل اور مسلک کی جنگ میں نہیں پڑے۔ تبلیغی جماعت دین اور اسلامی روایات کی محافظ ہے۔

وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کہا کہ سب لوگ مسلمان اور پاکستانی ہیں۔ کسی بھی مسلک کو کورونا وائرس سے جوڑ کر ملک میں انارکی  نہ پھیلائی جائے۔

ملک میں پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے پیشِ نظر قوم کو اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اس وباء کا مقابلہ کرنا ہے۔ 

Related Posts