اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔
قومی رابطہ کمیٹی وبائی مرض کورونا اور ملک پر اس کے اثرات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے طریقوں اور امداد کے ذرائع پر غور و خوض کرے گی۔ صوبائی وزرائے اعلیٰ اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اس اجلاس میں موجودہ صورتحال میں سامان کی نقل و حمل کے بارے میں بھی بہت غور کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس روزانہ ہونا چاہیے، شہباز شریف