مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس روزانہ ہونا چاہیے، شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Court grants NAB 14-day physical remand of Shehbaz Sharif

لاہور :قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر ہونا چاہئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں صوبوں کو نظرانداز کرنا وفاقی حکومت کی بے حسی اور مجرمانہ فعل ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت اکیلی کورونا وائرس کے چیلنج کا مقابلہ نہیں کرسکتی، شاہ محمود قریشی

اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی دعوی کیا کہ صوبوں کو وسائل کی تقسیم کے طریقہ کار کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2040 تک پہنچ گئی ہے جبکہ پنجاب اور سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے لاک ڈائون کی وجہ سے متاثر ہونیوالوں کی داد رسی کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔

Related Posts