تاجروں نے کل سے الیکٹرونکس مارکیٹس کھولنے کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

traders announced they will open electronics markets tomorrow

کراچی : تاجروں نے کل سے الیکٹرونکس مارکیٹس کھولنے کا اعلان کردیا۔ صدر کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن محمد رضوان عرفان نے ،، ایم ایم نیوز،، سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانون کی پاسداری کرتے ہیں ۔

حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے 18مارچ سے کراچی کی تمام مارکیٹس اور بازار 15روز کے لیےبند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کی روح سےیکم اپریل تک 15روز مکمل ہو گئے اس لیے اب 2اپریل سے ہم الیکٹرانکس مارکیٹس اور دوکانیں کھول لیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں رضوان عرفان نے بتایا کہ پہلے ہی ملکی معیشت غیر مستحکم ہونے کے باعث الیکٹرونکس ڈیلرز اور دوکاندار پریشانی میں مبتلا تھے کہ کورونا وائرس سے بچاو کے سبب تمام مارکیٹس اور دوکانیں اچانک بند کردی گئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن نکالنے سے قبل نہ تو ہم سے مشورہ کیا گیا نہ ہمیں اعتماد میں لیا گیا جس کے باعث ہمرے ڈیلرز میں شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، ہم نے پھر بھی موجودہ حالات کے تناظر میںحکومت کے اس زبردستی کے فیصلے پر لبیک کہا تاکہ ہم آہنگی بر قرار رہے اور کورونا سے جاری اس جنگ میں ہم رکاوٹ نہ بنیں۔

مزید پڑھیں: اوگرانے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے، عرفان کھوکھر

پہلے سے پسماندہ کاروباری حالات پر موجودہ 15روز بند رکھنے کے باعث دوکاندار اور تاجروں کے پاس اب پیسے ختم ہو گئے ہیں اور خصوصاََ دوکانداروں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔

یہ ہی وجی ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں تاجر مستحقین کی اس انداز میں امداد بھی نہیں کر پا رہے جس طرح دیگر موقع پر کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ ممکن ہو رہا ہے تاجر اور دوکاندار مستحقین کے لیے کر رہے ہیں۔ اب جبکہ اس حکومتی نوٹیفکیشن کی معیاد آج مکمل ہو گئی ہے اس لیے کل جمعرات کے روز سے الیکٹرونکس کی تمام دوکانیں کھول لی جائیں گی۔

Related Posts