لوگوں کو دُکھ کی بجائے خوشی دے کر حیران کریں۔تحریکِ انصاف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لوگوں کو دُکھ کی بجائے خوشی دے کر حیران کریں۔تحریکِ انصاف
لوگوں کو دُکھ کی بجائے خوشی دے کر حیران کریں۔تحریکِ انصاف

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف نے آج اپریل فول کے موقعے پر عوام کو پیغام دیا ہے کہ لوگوں کو دُکھ کی بجائے خوشی دے کر حیران کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریکِ انصاف کی رکنِ سندھ اسمبلی دُعا بھٹو نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں ایک غریب خاتون (اماں) کو ڈھونڈنے کے بعد حوصلہ دیا اور سراہا۔

تحریکِ انصاف کی رکنِ سندھ اسمبلی نے کہا کہ یکم اپریل کو اپریل فول منانے کی بجائے ہم سب کو مل کر ایسے تمام لوگوں کو دُکھ اور پریشانی دینے کی بجائے خوشی سے حیران کرنا چاہئے اور ان کی تکلیف کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

رکنِ سندھ اسمبلی دُعا بھٹو نے ٹوئٹر پیغام کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں دُعا بھٹو نے کہا کہ اپریل فول سے ہمیں اسلامی تعلیمات روکتی ہیں کیونکہ اس میں لوگوں کو پریشان کیاجاتا ہے۔بعض اوقات اس قدر پریشان کیا جاتا ہے کہ لوگوں کو دل کا دورہ بھی پڑ جاتا ہے۔ 

اپریل فول کے موقعے پر غیر ذمہ دارانہ رویے کی مذمت کرتے ہوئے دُعا بھٹو نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم لاک ڈاؤن سے متاثرہ مستحق خاندانوں کی مدد کریں۔ انہیں راشن دیں، کھانے پینے کی اشیاء اور طبی سامان بھی مہیا کریں۔

انہوں نے کہا کہ اپریل فول کے موقعے پر لوگوں کو تکلیف دینے کی بجائے کورونا وائرس کا سامنا کرنے والے ملک کے عوام کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم لوگوں کو مدد دے کر حیران کردیں۔ یہی اپریل فول منانے کا بہترین طریقہ ہے۔ 

یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپریل فول آج منایا جارہا ہے جس کے تحت لوگ طرح طرح کے حیلے بہانوں سے ایک دوسرے کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ دن دنیا بھر میں یکم اپریل کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد تفریح اور ہنسی مذاق ہے، تاہم بعض اوقات اس دن کی نوعیت انتہائی سنجیدہ ہوجاتی ہے جس سے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے اور لوگ ایک دوسرے کا مذاق اڑا کر ان کی توہین کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپریل فول آج منایا جا رہا ہے

Related Posts