کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں منگل کو کورونا وائرس کے 17 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔
ایک ٹویٹ میں لیاقت شاہوانی نے کہا کہ مریضوں کی طبیعت ٹھیک ہونے کے بعد انہیں شیخ زید اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔
لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کورونا وائرس کے لئے دو بار منفی تجربہ کرنے کے بعد مریضوں کو اپنے گھروں کو روانہ ہونے کی اجازت دی گئی،مزید 17 مریضوں کے منفی نتائج آگئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز 1865 پر پہنچ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: 49 پاکستانی شہری لاک ڈاون کے باعث دبئی میں پھنس گئے
سندھ میں 625 ، خیبرپختونخوا میں 221 ، بلوچستان میں 153 ، اسلام آباد میں 58 ، گلگت بلتستان میں 148 اور آزادکشمیر میں چھ کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔
کورونا وائرس سےصحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 58 ہے جبکہ ملک بھر میں 25 مریضوں کی موت ہوچکی ہے اور 11 کی حالت تشویشناک ہے۔
الحمداللہ #کوئٹہ کے شیخ ذید ہسپتال میں #كرونا کے 17مریض مکمل صحتیابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج۔
درج بالامریضوں کے ٹیسٹ منفی آنےکےبعد دوبارہ اطمینان کیلئے ٹیسٹ کیئے گئے جو دوبارہ منفی آگئے
ملک میں کرونا کےبیقوقت صحتیاب ہونے والی مریضوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے#CoronaFreePakistan https://t.co/TKUfgUxcoW— Liaquat Shahwani (@LiaquatShahwani) March 31, 2020