لاہور:چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان، ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے کہا کہ اوگرا نے اپریل 2020 کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیاہے۔
فی کلو کی قیمت 90روپے مقرر کر دی۔اب گھریلو سلنڈر1530کی بجائے1067، کمرشل سلنڈر 5887 کی بجائے 4107 ملک بھر میں فروخت کی جائے۔
ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص اوگرہ نوٹیفکیشن میں متعین کردہ قیمت سے زیادہ قیمت پر ایل پی جی کسی صورت فروخت نہ کرے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں مستحقین کو دیا جانیوالا راشن دکانوں پر فروخت